ملازمت سے سبکدوشی
(عزیزی مربی و مزکی و تحریکی رفیق' جعفر خان صاحب کی ملازمت سے سبکدوشی کی اعزازی تقریب کے وقت دل کے احساسات و جذبات کی مختصر سی ترجمانی)
السلامُ علیکم ورحمۃ اللّٰہ و برکاتہ،
آج کی یہ پروقار تقریب جو کہ محترم جناب جعفر خان صاحب کے ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہے۔ جعفر بھائی! سب سے پہلے تو آپ کے ریٹائر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ساتھ ہی آپ کی ریٹائرمنٹ والی زندگی کے اگلے مراحل کے لئے نیک خواہشات کا خواستگار ہوں۔
کچھ احساسات و جذبات کی ترجمانی سے پہلے یہ ضرور کہوں گا کہ آنے والے دنوں میں دیر سے سونے اور کچھ نہ کرنے کے اپنے لمحات کا بھی لطف مکمل طور پر اٹھائیں! مجھے امید ہے کہ ریٹائرمنٹ آپ کو وہ کچھ کرنے کا موقع فراہم کرے گی جو آپ ہمیشہ کرنا چاہتے تھے لیکن حاصل نہیں کرسکے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے خاندان کے ساتھ معیاری وقت گزاریں گے۔
ایک تحریکی شخص کے لئے ملازمت سے باعزت سبکدوشی خود اپنے اندر بہت بڑا اعزاز ہے۔ دوران ملازمت "اچھا کردار" نہ صرف اسلام پسندوں کے لئے دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن بنتا ہے بلکہ دیگر افراد کے لئے قابل تقلید مثال بن جاتا ہے۔
حقیقتاً ریٹائرمنٹ واقعی اتنا اچھا عمل نہیں ہے، جتنا یہ لگتا ہے۔ خصوصاً آپ جیسے رفیقوں کے لئے کیونکہ اپنے کام کے تئیں آپ کا اتنا طویل اور کامیاب سفر ہماری نظروں سے گذرا ہے۔ جس کے لئے آپ کو ذاتی و انفرادی اور اجتماعی و تحریکی زندگی میں قربانیاں دینی پڑی ہیں۔ عرضِ گذارش یہی ہے کہ ریٹائرمنٹ والے لمحات سے لطف اندوز ہوئیے اور آنے والی زندگی کے زریں و سنہری ایام کو انفرادی و تحریکی زندگی کے لئے لگانے کے لئے کمربستہ ہوجائیں۔ آج بھی ہم جیسے گناہگاروں کو آپ جیسے 'مخلص مربی' و 'مشفق مزکی' کی ضرورت ہے، کیونکہ ہماری زندگی میں صبغت اللّٰہ کا رنگ بھرنے میں آپ کا بھی ایک بڑا رول رہا ہے۔ اللّٰہ اس دست شفقت و رحمت کو تادیر قائم و دائم رکھے۔
جادہ جادہ چھوڑ جا اپنی یادوں کے نقوش
آنے والے قافلوں کے رہنما بنتے چلو
جعفر بھائی! "آپ" ہم سب کے لیے ایک حیرت انگیز مربی رہنما، دوست نما سرپرست رہے ہیں، اور آج آپ کی فیملی نے اس ریٹائرمنٹ کی تقریب میں شرکت کی غرض سے ہمیں بھی مدعو کرکے، ایک رشتہ اور ایک فیملی ہونے کے احساس کو بیدار کیا ہے۔ اس کے لئے ہم تمام لوگ ان کے بےحد ممنون و مشکور ہیں۔ ہم آپ کی زندگی کے اس اگلے آنے والے باب یا پڑاؤ پر آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور ریٹائرمنٹ کے اس زریں لمحات سے لطف اندوز ہونے کی دعاء کرتے ہیں۔
اللّٰہ ربّ العزّت! سے آپ کی آنے والی زندگی کے نئے سفر پر آپ کی تندرستی اور صحت، خوشی اور کامیابی کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔
والسّلام
مسعود محبوب خان
(27.03.2022)
تم سنو یا نہ سنو ہاتھ بڑھاؤ نہ بڑھاؤ
ڈوبتے ڈوبتے اک بار پکاریں گے تمہیں
(A brief expression of the feelings and emotions of the heart during the honorary ceremony of retirement from the job of dear mentor and humorous and my guidance leader Janab Jafar Khan Saheb)
Peace be upon you and Allah's mercy and blessings,
Today's prestigious ceremony which has been organized in honor of the retirement of Mr. Jaffar Khan. Brother Jaffar! First of all, I would like to congratulate you on your retirement and wish you all the best for the next stages of your retirement life.
Before expressing any feelings and emotions, I must say that in the days to come, enjoy your moments of sleeping late and doing nothing to the fullest! I hope retirement gives you the opportunity to do what you always wanted to do but couldn't. I am sure you will have a good time with your family.
For an tehreeki activist, honorable retirement is a great honor in itself. "Good character" in the job not only guarantees success in this world and the hereafter for Islamists but also becomes a role model for others.
Retirement isn't really as good as it seems. Especially for colleagues like you because your long and successful journey towards your work has passed our eyes. For which you have had to make sacrifices in your personal, individual and collective life. The request is to enjoy the moments of retirement and get ready to use the golden days of the life to come for individual and dynamic life. Even today sinners like us need a 'sincere mentor' and a 'compassionate' person like you, because you have also played a big role in filling the color of Sibghat ul Allah in our life. May Allah keep this hand of compassion and mercy forever and ever.
Brother Jaffar! "You" have been a wonderful mentor, friend, mentor to all of us, and today your family invites us to attend this retirement celebration, awakening a sense of belonging and a sense of belonging. Is. We are all very grateful to him for this. We wish you all the best and enjoy this golden moment of retirement for the next chapter or stage of your life.
Allah is the Lord of Glory! Special wishes for your health and well-being, happiness and success on the new journey of your future life.
والسّلام
Masood Mehboob Khan
(27.03.2022)
Comments
Post a Comment