••جب سیاست فتنہ بن جائے: تاریخ کے کٹہرے میں سیاست اور اُمّت••
*••جب سیاست فتنہ بن جائے: تاریخ کے کٹہرے میں سیاست اور اُمّت••* When Politics Turns into Discord: Politics and the Ummah in the Court of History* ●🕯️༻حِکمتِ༺﷽༻نوری༺🕯️● جب سیاست فتنہ بن جائے تاریخ کے کٹہرے میں سیاست اور اُمّت ✍۔مسعود محبوب خان (ممبئی) 09422724040 ┄─═✧═✧═✧═✧═─┄ اسلام نے فرد اور قوم دونوں کو محض جذبات کے سہارے نہیں، بلکہ شعور، بصیرت اور اخلاقی ذمّہ داری کے ساتھ جینے کی تعلیم دی ہے۔ قرآنِ مجید بار بار انسان کو غور و فکر، عدل و انصاف اور اجتماعی ذمّہ داری کا احساس دلاتا ہے، اور یہی اصول ایک زندہ اور باوقار ملّت کی بنیاد ہوتے ہیں۔ تاریخِ اُمّت گواہ ہے کہ جب بھی مسلمانوں نے حالات کو آنکھیں بند کر کے قبول کیا، یا وقتی مفاد کے لیے اپنی اجتم...