اظہارِ تشکر

     بہت ہی معزز، محترم اور محتشم جناب رئیس بھائی!
     اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكَاتُه

     میں نہیں سمجھتا کہ میرے اظہارِ تشکر کے الفاظ اتنے طاقتور ہوں گے جس کے ذریعے میں آپ کے خلوص و محبت کا حق ادا کرسکوں۔ آپ ہمیشہ میرے دل میں اپنے مہربان مظاہرے کے لئے رہیں گے۔ آپ کے خلوص و محبت اور میزبانی کے لئے میں آپ کا بےحد ممنون و مشکور ہوں۔ جزاکم اللّٰہ خیرا کثیرا

     رئیس بھائی آپ کے متعلق جب بھی سوچتا ہوں، تو واقعی بے انتہا مسرت ہوتی ہے کہ آپ کے جیسے مہذب اور بااخلاق لوگ مجھ گناہگار کے پڑوسی ہیں، جنہوں نے ہمشہ ایک بھائی کا رول ادا کیا ہے۔

     آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی خیر و عافیت اور کامیابی کے لئے ربّ العالمین کی بارگاہ میں اپنا دستِ طلب دراز کرتا ہوں کہ وہ آپ کی ہر جائز خواہش کو اپنی بارگاہ میں مقبول و منظور فرمائے۔ آمین!

مسعود محبوب خان

 

Comments

Popular posts from this blog

عُلَمَاءِ حق، عُلَمَاءِ اَلسَّوْءِ اور اہل اقتدار (دوم)

Main Bhi Hazir Tha Wahan

New World Order aur Alam e Islam