اَزْ مُکَافَاتِ عَمَلْ غَافِلْ مَشُو
اَزْ مُکَافَاتِ عَمَلْ غَافِلْ مَشُو ┄┅════❁﷽❁════┅┄ ╗═════•❁ا۩۩ا❁•═════╔ اَزْ مُکَافَاتِ عَمَلْ غَافِلْ مَشُو ╝═════•○ ا۩۩ا ○•═════╚ 🍁✍۔مسعود محبوب خان (ممبئی)🍁 📱 09422724040 چھوٹی سی عمر سے سنتے آئے ہیں کہ یہ دنیا بھی مُکَافَاتِ عَمَل کا مقام ہے!! چونکہ اس وقت ہماری سوچ و فکر ایک محدود زاویوں اور چیزوں پر غور و خوض کیا کرتی تھیں۔ ان ایام میں کبھی سوچا ہی نہیں کہ یہ مُکَافَاتِ عَمَل ہے کیا؟؟ آخر کیوں بار بار "یہ دنیا مُکَافَاتِ عَمَل ہے" کے جملے سماعت و بصارت میں دستک دیتے رہے؟؟؟ آج اسی تدبر و تفکر کے نکتہ نے اس موضوع پر اظہارِ خیال کی ترغیب دے دی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ مُکَافَاتِ عَمَل کا عنوان آج ایک تحریک اور فہم و شعور کا مرکز و محور بن گیا۔ ...