Posts

Showing posts with the label Article_ Salim Bhai

اسلامی فکر و نظر کا روشن ستارہ

        اسلامی فکر و نظر کا روشن ستارہ              بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ                مسعود محبوب خان (ممبئی)       آہ! سالم بھائی (بمبئی) نقیب وحدتِ اسلامی، مغربی مہاراشٹر بھی اب ہمارے درمیان نہیں رہے _دار فانی سے دار بقاء کی طرف رحلت فرما گئے۔ إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ لاریب یہ دنیا فانی ہے۔ بلاشبہ ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے، صرف اللّٰہ رب العالمین کی ہستی کو دوام ہے، اس کے سوا جو کچھ بھی ہے اسے فنا ہونا ہے۔ تاہم کچھ انسان دنیا میں رہ کر اپنی حیات اس ڈھب سے گذارتے ہیں کہ ان کے اثرات تادیر باقی رہتے ہیں۔ ایسے ہی لوگوں میں ایک سادہ سی شخصیت تھی محمد سالم صدیقی۔ اسلامی تحریک کے لئے ملک کے کونے کونے سے جن ہستیوں کا انتخاب کرکے اللّٰہ تعالیٰ نے لوگوں کو جمع کروایا تھا بلاشبہ ان میں سے ہر ایک افکار و نظریات اور کردار و عمل کے ل...