کووڈ 19-- سازشی نظریات و مفروضے اور ہم

کووڈ 19-- سازشی نظریات و مفروضے اور ہم

           بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

            مسعود محبوب خان (ممبئی)

مبینہ طور پر چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس کو ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم کورونا کی ہلاکت خیزیوں میں کوئی کمی نہیں آسکی ہے اور اب دنیا کو وبا کی دوسری لہر کا سامنا ہے۔

دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو کورونا کو ایک مفروضہ یا کسی سازش کا نتیجہ قرار دیتے ہیں جبکہ ایسے بھی 'عظیم' لوگ موجود ہیں جو اس کے وجود سے ہی انکاری ہیں۔

کورونا کی وبا کے آغاز سے ہی اس وائرس کے حوالے سے بہت سے سازشی نظریات اور افواہیں گردش کررہی ہیں، اس میں صرف مسلمان ہی بڑھ چڑھ کر حصہ نہیں لے رہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی وائرس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اسی لئے شاید کوڈ -19 پینڈیمک کو عالمی ادارہ صحت نے "انفوڈیمک" کے طور پر بیان کیا ہے یعنی غلط معلومات، سازشی نظریات، اور یہاں تک کہ فرضی کہانیاں بھی اس سے جڑرہی ہیں۔

وبا کے اس مرحلے پر حکومتوں کی پالیسیاں ایسی ہیں، جیسے سمندری طوفان کی ہواؤں کو تتلی پکڑنے کے جال سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہو۔

 وائرس کس نے پھیلایا؟ اگر کسی نے وائرس پھیلایا ہے تو کیوں پھیلایا؟ کئی قسم کی افواہیں، کئی قسم کے مفروضے، مختلف شکوک و شبہات، خفیہ سازشیوں کے واقعات اور کچھ تلخ حقائق و مشاہدات اور تجربات دنیا کے سامنے آرہے ہیں۔

1- وائرس چین کی لیب میں تیار ہوا۔
2- وائرس ووہان کی ایک لیب سے لیک ہوا۔
3- وائرس امریکا نے چین میں پھیلایا۔
4- وائرس کے پھیلاؤ کے ذریعے عالمی معیشت پر اپنا اختیار قائم رکھنا تھا۔
5- بل گیٹس اور دوا ساز کمپنیوں کی سازش۔
6- فائیو جی ٹیکنالوجی کی وجہ سے کورونا کا ڈرامہ رچایا گیا۔
7- چین امریکا و مغربی ممالک میں تجارتی جنگ۔
8- کورونا وائرس کوئی بائیولوجیکل ہتھیار ہے یا کسی سازش کا نتیجہ؟
9- غیر منطقی اور خیالی باتیں
10- کورونا، مذہب اور سیاست
11- کہیں یہ صہیونیت کی خفیہ سازشوں کا جال تو نہیں ہیں؟

اس حقیقت سے انکار نہیں کہ ان ساری باتوں پر غور و فکر نہ کیا جائے، ضرور ہمیں ان نکات پر بھی سوچنا ہوگا مگر کہا جاتا ہے کہ جب گھر میں آگ لگ جائے تو اس بحث میں نہیں الجھتےکہ آگ کیسے لگی اور کس نے لگائی؟ بلکہ فوری طور پر آگ بجھانے پر توجہ دی جاتی ہے۔ ہمیں بھی بحیثیت امت مسلمہ کے فرد ہونے کے نتیجے میں اس آگ کو بجھانے کے لئے مستقل لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔ ورنہ اپنی لاشوں کو اپنے ہی ہاتھوں سے دفن کرنے کا یہ عمل ناچاہتے ہوئے بھی جاری رکھنا ہوگا۔ خدارا! اب تو امت وسط یا امت واحدہ کی روح کو اپنے اندر بیدار کریں۔ اور ایک جسم بن کر ان کربناک اور افسوسناک حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اپنے آپ میں پیدا کریں۔

✍ مسعود محبوب خان
M🕊⚜⚜༻م✿خ༺⚜⚜🕊K

Comments

Popular posts from this blog

عُلَمَاءِ حق، عُلَمَاءِ اَلسَّوْءِ اور اہل اقتدار (دوم)

Main Bhi Hazir Tha Wahan

New World Order aur Alam e Islam